Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی ویبینار‎

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی ویبینار‎


31 اکتوبر 2024، بروز جمعرات، آٹھ بجے شب (پاکستانی وقت کے مطابق) منعقد ہوا۔ اس ویبینار میں اوکسفرڈ یونیورسٹی میں ہندی اور اردو کے استاذ ڈاکٹر امرے بنگھا نے "ہندوستانی: انگریزوں کی آمد سے قبل ہندوستان کا سماجی-لسانی منظر نامہ" پر گفتگو کی۔
ویبینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، صدر نشین ادارہ زبان و ادبیات اردو/ ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ، نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض ساجد صدیق نظامی کے سپرد تھے۔
مہمان مقرر کی گفتگو کے ساتھ ساتھ حاضرین کے سوال جواب بھی ویبینار کا حصہ تھے۔ ویبینار میں شعبہ ہندی پنجاب یونیورسٹی کی سربراہ محترمہ شبنم ریاض کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عارفہ شہزاد، ڈاکٹر انیلا سلیم، ڈاکٹر ظہیر عباس، محترمہ سونیا سلیم، محترم مشتاق احمد خان، ڈاکٹر عمارہ طارق، ڈاکٹر عمارہ رشید، ترکی سے اردو کے نوجوان محقق محسن رمضان اور میزبان ادارے کے متعدد ریسرچ اسکالرز بھی بھرپور انداز میں شریک رہے۔