|
ڈاکٹر ضیاءالحسن( پروفیسرادارہ زبان و ادبیات اردو اورینٹل کالج ، صدر نشین مسند جمیل جالبی) کو سرکاری ملازمت کی مدت مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا جس میں ان کے اہل خانہ ، احباب، محبین اور شاگرد تشریف لائے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران( ڈین/ ڈائریکٹر) نے کی اور اصغر ندیم سید مہمان خاص تھے۔ مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، جمیل احمد عدیل ، ڈاکٹر نوید شہزاد، ڈاکٹر شعیب احمد،شاہین عباس ، سعود عثمانی، خالد محمود سنجرانی، حمیدہ شاہین , ڈاکٹر صائمہ ارم، ڈاکٹر سعید عاصم، ڈاکٹر عدنان بشیر ، الفت عباس الفت، احمد عطا اور حماد نیازی شامل تھے۔ |
اس تقریب کے میر منتظم مشتاق احمد خان( استاد اردو ، ادارہ زبان و ادبیات اردو) تھے جن کے ساتھ شاہد بلال کا بھر پور تعاون رہا ۔ |
ڈاکٹر نجیبہ عارف(صدر نشین ، اکادمی ادبیات پاکستان) اور ڈاکٹر عزیز ابن الحسن نے بوجوہ شرکت نہ کر سکنے پر اپنا آڈیو پیغام بھیجا۔ |
معروف صوفیانہ گائک حنا نصراللہ اور جشن عباس نے ڈاکٹر ضیاءالحسن کا کلام ترنم کے ساتھ پیش کیا۔ |
اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اسے ڈاکٹر ضیاءالحسن سے مخفی رکھا گیا اس سرپرائز کے علاوہ بڑا سرپرائز یہ تھا تقریب کے آخر پر انھیں ان کا کلام کا انتخاب پیش کیا گیا جسے مشتاق احمد خان نے "آسماں کے روزن سے" کے نام سے سنگِ میل پبلی کیشنز لاہورسے شایع کروایا۔ یہ انتخاب آئندہ چند روز تک سنگِ میل کے شوروم پر دستیاب ہو گی۔ |
تقریب کے اختتام پر ڈین/ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد کامران نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ |