پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں چائنہ نیوائیر کے حوالے سے سے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، چائنیز قونصلیٹ جنرل سمیت کئی سیاسی سماجی اور معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی، پروگرام میں جامعہ پنجاب کے وفد نے بھی شرکت کی، جامعہ پنجاب کے وفد میں ڈائر کٹرکنفوشیس انسٹیٹیوٹ پروفیسرڈاکٹر شفیق الرحمن، چینی استادعبداللہ ذی ہشم، ذیشان، مجیب الرحمان اور عیشہ اسماعیل نے شرکت کی |