پنجاب یونی ورسٹی اک ادارہ تالیف وترجمہ علمی وادبی حوالوں سے بین الاقوامی روابط اور ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں جاپان،امریکہ،اٹلی،مصر،ترکی اور ایران کے سکالرزکے ساتھ ادارے نے باہمی اشتراک کی راہیں تلاش کی ہیں۔۶/اگست ۲۰۲۴ء کو جامعہ ولایت ایران شہرکے استاد ڈاکٹر امان اللہ اور دانشکدہ دولتی،ایران کے استاد آقای جاسم بہار نے ادارہ تالیف وترجمہ کا دورہ کیا اور ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر زاہدمنیرعامرسے ملاقات کی۔انھوں نے ڈاکٹر زاہدمنیرعامر کے ساتھ پاکستان میں فارسی زبان وادب کی تاریخ اور اس کے مستقبل کے حوالے سے فارسی میں گفتگو کی۔ انھوں نے کہاکہ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں کہ ایک پاکستانی استاد بھی فارسی میں ایرانیوں کی طرح گفتگو کرسکتاہے۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے مہمان اساتذہ کی خدمت میں ادارۂ تالیف وترجمہ کی جانب سے شائع کردہ فارسی کتاب ”جہان بی پایان“ پیش کی۔ |