Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

سینیرجوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرعصمت نوازاوردوسرے حکام سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی ملاقات

سینیرجوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرعصمت نوازاوردوسرے حکام سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی ملاقات


اسلام آباد(پ۔ر)حکومت پاکستان کے سینیرجوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر عصمت نواز سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ ڈاکٹر عصمت نوازبیوروکریسی کے قابل ترین افسران میں سے ہیں،جو قبل ازیں متعدد وزارتوں اور ایوان صدمیں خدمات انجام دے چکے ہیں۔آج کل وہ اوورسیزپاکستانیزاور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی وزارت کے سینیرجوائنٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔انھوں نے تہران یونیورسٹی میں پاکستان چیرپر ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے تقررپر مسرت کااظہارکرتے ہوئے ان کے اس تقرر کو نہایت خوش آئندقراردیا۔ انھوں نے ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی علمی ادبی اور ملی خدمات کو سراہااور اس منصب کے لیے ان کے انتخاب کو وطن عزیزکے لیے نیک فال قرادیا۔دریں اثنا ڈاکٹر زاہدمنیرعامرکے سفرایران کے حوالے سے حکومت پاکستان کے متعدد افسران نے ان سے ملاقاتوں میں ان کے اس نئے منصب پر تقررکے حوالے سے نیک خواہشات کااظہارکیا جن میں وزارت تعلیم کے سینیر جوائنٹ سیکریٹری سیدجنیداخلاق،ڈپٹی سیکریٹی ایڈمن اینڈاکاؤنٹ حمیداللہ خان نیازی،وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن محمدسلیم،ڈائریکٹرجنرل سیدعلی اسدگیلانی،اور ڈائریکٹر پرسونال ون، تنویراحمد شامل ہیں۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرتہران یونی ورسٹی کی مسنداردوومطالعہ پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی نئی منصبی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جلدایران روانہ ہورہے ہیں۔